{ناد علیاً مظهر العجائب}، اور {لي خمسة أطفي بها}، روافض کی بناوٹ ہے۔
تفصیل
”۔۔۔ اسی طرح، {ناد علیا مظهر العجائب} إلخ، اور {لي خمسة أطفي بها} إلخ، روافض کی بناوٹ ہے، ایسے الفاظِ شرکیہ سے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی ذات ِ بابرکات بالکل پاک ہے۔۔۔“[1]۔
حوالہ جات
[1] اصلاح الاغلاط والاخلاط : ص: ۱۲،مطبع سلیمی،الہ آباد ۔
مکمل شعریہ ہے:
ناد عليا مظهر العجائب تجده عونا لك في النوائب بنبوتك يا محمد بولايتك يا علي
ترجمہ: عجائبات کے مظہر،علی ؓ کو پکارو،تم انھیں مشکلات میں اپنا مددگار پاؤ گے: اے محمد!آپ کی نبوت کے وسیلہ سے،اے علی ؓ! آپ کی ولایت کے وسیلہ سے۔
ملاعلی قاریؒ نے”الاسرار المرفوعہ“ (ص:۳۶۸) میں اسے روافض کی ایجاد کہا ہے،علامہ اسماعیل عجلونی ؒ نے ”كشف الخفاء“ (رقم:۳۰۶۹)میں ملا علی قاری ؒ کے قول پر اکتفاء کیا ہے۔
دوسرا جملہ ”امداد الاحکام“ (۱/۳۲۴)میں اس طرح ہے:
لي خمسة أطفي بها حرّا الوباء الحاطمة المصطفى والمرتضى وابناهما والفاطمة
ترجمہ: میرے پانچ افرادہیں،جن کے وسیلے سےمیں اس تیز گرم وبا کو بجھا دیتا ہو :مصطفی ﷺ،مرتضیٰ ؓ،ان کے دونوں صاحبزادے ؓ اور فاطمہ ؓ ۔