روایت: حدیث پاک میں آیا ہے: ’’جو بندہ ملتزم سے لپٹ گیا، وہ ایسا ہے جیسے اس نے اللہ تعالی کے ساتھ معانقہ کیا‘‘۔
تفصیل
ملتی جلتی احادیث
روایت: ’’حضور ﷺ کا ارشاد ہے: جو عورت اس لئے بنے سنورے کہ اسے کوئی غیر محرم محبت کی نظر سے دیکھے، اللہ رب العزت فیصلہ کرلیتے ہیں کہ میں قیامت کے دن اس کی طرف محبت کی نظر سے نہیں دیکھوں گا، اور جو مرد اس لئے بنے سنورے کہ اسے کوئی غیر محرم عورت محبت کی نظر سے دیکھے، اسے بھی اللہ تعالی قیامت کے دن محبت کی نظر سے نہیں دیکھےگا‘‘۔
روایت: ’’اوپر والا جنتی کروٹ بدلے گا نیچے والے جنتی کو خوشبو آئے گی، وہ فرشتوں سے پوچھے گا یہ خوشبو کیسی؟ فرشتے عرض کریں گے اوپر والے جنتی نے کروٹ بدلی ہے اس کی خوشبو ہے، وہ پوچھے گا اوپر والے درجہ کے جنتی کا عمل کیا مجھ سے زیادہ تھا؟ جواب ملے گا اس نے ایک مرتبہ تجھ سے سبحان اللہ زیادہ کہا تھا‘‘۔
روایت:’’نبی eنے ارشاد فرمایا: میں نے ایک عورت کو دیکھا جسے لایا گیا اور اسے میزان کے ایک پلڑے پر ڈالا گیا، اور دوسرے پلڑے پر احد پہاڑ کو رکھا گیا، تو وہ عورت احد پہاڑ سے بھی زیادہ بھاری نکلی، لوگوں نے کہا: ہم نے تو کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ ایک عورت احد پہاڑ سے بھی زیادہ بھاری ہو، ان کو بتایا گیا اس عورت کے بارہ بچے فوت ہوگئے، یہ آہیں لئے جاتی تھی اور آنسوں کو روک لیتی تھی اس کے صبر کی وجہ سے اللہ تعالی نے اسے احد پہاڑ سے بھی زیادہ بھاری کردیا‘‘۔
روایت: ’’نبی e فرماتے ہیں: مجھے جبرائیل e نے قیامت کے دن کی ہولناکیوں سے اتنا ڈرایا کہ میں رونے لگ گیا، میں نے کہا: اے میرے دوست جبرائیل! کیا اللہ رب العزت نے میرے اگلے اور پچھلے گناہوں کو معاف نہیں کردیا؟ یہ بات سن کر جبرائیل e نے جواب دیا: اے محمد ﷺ! قیامت کے دن آپ ہیبت کے ایسے احوال دیکھیں گے کہ آپ قیامت کی مغفرت کو بھول جائیں گے، نبی e یہ بات سن کر اتنا روئے کہ آپ ﷺ کے آنسوں آپ کی مبارک ریش پر بہنے لگے‘‘۔
روایت:مسجد میں دنیا کی غیرضروری باتیں کرنا ایسا ہے جیسے مسجد میں خنزیر ذبح کرنا۔