مقدمہ
تفصیل
بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه، وأشهد أن لا اله إلا الله وحده لا شريك له، وأشهد أن محمدا عبده ورسوله، صلوات الله وسلامه عليه وعلى آله وصحبه، أما بعد:
بندہ طارق امیر خان پر باری تعالیٰ کا بے پناہ احسان ہوا جس نے اپنے ایک مقبول بندہ حضرت مولانا محمد یونس صاحب l کی تحریروں سے چند گراں قدر اقتباسات کی جمع و تہذیب کا کام مجھ سے لیا،اللہ تعالیٰ ہمیں ان حضرات علماء کرام کے فیوض و برکات سےخوب مستفید فرمائیں۔
حضرت مولانا محمد یونس صاحب l کی مایۂ ناز تالیف اليواقيت الغالية في تحقيق وتخريج الأحايث العالية علمِ حدیث کی مختلف الانواع مباحث کا مجموعہ ہے،البتہ تالیفِ ہذا میں احقر کا مقصود حدیثِ نبوی ﷺ میں رطب ویابس کی روک تھام،اور خاص اس موضوع کی تفہیم وتحقیق میں حضرت والاکے اس مجموعہ سے استفادہ کرنا ہے،بندہ نے حضرت مولانا محمد یونس صاحب l کو غیر معتبر روایات کی مذمت و تردیدمیں سلف کا نمونہ پایا ہے،جس کی دلیل یہ سارا مجموعہ ہے،فن ہذا کا شغف رکھنے والے ان مباحث سے بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ حضرت والا علوم الحدیث کے دیگر فنون کے ساتھ ساتھ خاص اس فن میں بھی شہسوار اور مقتداء ہیں،حضرت مولانا محمد یونس صاحب l کی شخصیت کا اجمالی تعارف آگے آئے گا۔
واضح رہے کہ بندہ نے فی الحال متذکرہ موضوع پر حضرت مولانا محمد یونس l کی تالیفات میں سےآپ کی علمی و تحقیقی مباحث پر مشتمل مجموعہ ’’الیواقیت الغالیہ‘‘سے استفادہ کیا ہے،بندہ نے اس تالیف میں جن امور کو ملحوظ رکھا ہے،ذیل میں انہیں اختصاراً لکھا جارہا ہے: