’’آپﷺ کا معراج کے موقع پر پیر صاحب کے کندھا دینے کے اعزاز میں یہ فرمانا کہ جا اے محی الدین !تیرے قدم سب اولیاؤں کی گردن پر‘‘، یہ بالکل غلط اور جھوٹ ہے اور اس کا گھڑنے والا ملعون ہے۔
تفصیل
’’سوال: بعض صوفی یہ کہتے ہیں کہ جس وقت جنابِ رسولِ مقبول ﷺ معراج کو تشریف لے گئے ہیں اس وقت بڑے پیر صاحب نے کندھا دیا اور جنابِ رسولِ مقبول ﷺ نے فرمایا کہ جا اے محی الدین !تیرے قدم سب اولیاؤں کی گردن پر، تو اب یہ فرمایئے کہ اس کی کہیں اصل بھی ہے یا نہیں ؟
جواب: یہ بالکل غلط اور جھوٹ ہے اور اس کا واضع[گھڑنے والا] ملعون ہے، فقط واللہ تعالیٰ اعلم!‘‘[1]۔
حوالہ جات
[1] تالیفات رشیدیہ : بڑے پیر صاحب کا حضورﷺ کو کندھا دینا، ص: ۱۰۷، ادارہ اسلامیات لاہور ۔
ملتی جلتی احادیث
’’ آپ ﷺکا اپنے صاحبزادے ابراہیم r کے لئے فاتحہ خانی کرنا‘‘،اس کا گھڑنے والا ملعون ہےکہ فخر عالم e پر تہمت باندھتا ہے۔
1 رسول اللہﷺ کا حضرت بلال r کو بعوض حسنین q خریدنا محض غلط ہے، ایسی باتیں بے اصل، بیان کرنے والامستحق وعظ گوئی نہیں۔
2 ابوہریرہ r کا نکاح بعد وفات رسول اللہﷺ ہوا ہے، پہلے نہیں ہوا، آپ ﷺ کی خدمت میں اس نکاح کے کھانے کا پہنچنا لا اصل ہے۔
3 آنحضرت ﷺ کا شب معراج میں حور کے نور کو سجدہ کرنا بالکل افتراء ہے، قرآن شریف کے بالکل مخالف ہے: {ماكذب الفؤاد مارأى} [جھوٹ نہیں کہا رسول( اللہ ﷺ) کے دل نے جو دیکھا] صاف بیان ہے کہ آپ کو کسی قسم کی غلطی نہیں ہوئی، ایسا عقیدہ رکھنے والا کافر ہے، سخت زندیق ہے۔
3 شب برات کو تین غسل کرنا، یا حلوا وغیرہ کا پکانا شریعت سے ثابت نہیں، یہ باتیں محض لا اصل ہیں۔