التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

روایت: ”شبِ برأت یعنی پندرہ شعبان میں آ پ ﷺ کا دندان مبارک شہید ہوا تھا، اور آپ ﷺ نے حلوہ کھایا تھا“، یہ گھڑی ہوئی بات ہے۔

تفصیل

”ایک روایت یہ ہے کہ اس تاریخ [شبِ برأت میں] میں دندانِ مبارک شہید ہوا تھا اور آپ ﷺ نے حلوہ کھایا تھا، اس لئے کرتے ہیں تو یہ بھی محض لغو ہے، کیونکہ یہ واقعہ شہادتِ دندان کا بھی شوال ہی میں ہوا تھا، غرض یہ باتیں بالکل گھڑی ہوئی ہیں،حضور ﷺ سے جتنا ثابت ہے اس سے صرف اس قدر ثابت ہو سکتا ہے کہ مردوں کو اس رات میں نفع پہنچاؤ، اس سے صرف اتنا نکلے گا کہ مردوں کو ثواب بانٹ دو، باقی اور پابندیاں کوئی چیز نہیں، ثواب پہنچانے کے لئے قران شریف پڑھو، نماز پڑھو، خیرات بھی چاہو  کر دو، مگر  حلوے  کی  تخصیص  کیسی؟ کچا  اناج  بھی  کافی ہے، پیسے بھی  کافی  ہیں ۔۔۔“[1]۔

حوالہ جات

[1] خطبات حکیم الامت : اصلیت آتش بازی   ،۷/۳۹۸  ، ادارہ تالیفات اشرفیہ،ملتان ۔

[2] زوال السِنہ عن اعمال السَنہ، یعنی سال بھر کے مسنون اعمال: شعبان،ص:۱۸،ادارہ اسلامیات، لاہور ۔