التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ ودیگر اکابر عظام کا من گھڑت روایات پر تعاقب

’’حضرت فاطمہ R کا حضرت علی r کے غصہ اور ناگواری کی شکایت فرمانا اورآپﷺ کا ان سے یہ فرمانا کہ اگر علی r نے تمہیں اس غصہ کی حالت میں طلاق دیدی، تو مشکل پڑجائے گی‘‘، یہ کھلا جھوٹ اور ناپاک الزام ہے۔

تفصیل

’’سوال: ۔۔۔ ونیز ایں کلام مخالف شرع واجماع امت متوجہ شود، کہ روزے حضرت فاطمہ R بخدمت محمد ﷺ شکایت غصہ وغضب حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ کردند، عتابا فرمود کہ اے فاطمہR! چہ می گوئی، اگر علی ترادراں حالت غیضیت وجلالت طلاق دادندے، مشکل واقع گردیدے۔ ۔۔‘‘۔

ترجمہ: ’’۔۔۔ نیز شریعت اور اجماع امت کے خلاف یہ بھی کہتا ہے کہ ایک دن حضرت فاطمہ R نے حضرت رسول اکرم ﷺ کی خدمت میں، حضرت علی r  کے غصہ اور ناگواری کی شکایت فرمائی، حضرت رسول اکرم ﷺ نے ناپسندیدگی کے ساتھ فرمایا: اے فاطمہ R ! کیا کہتی ہو، اگر علی r  نے تمہیں اس غصہ کی حالت میں طلاق دیدی، تو مشکل پڑجائے گی۔ ۔۔‘‘۔

جواب: ’’۔۔۔اور جوحضرت علی r فاطمہ R کو طلاق دینے کے متعلق روایت نقل کرتے ہیں، وہ کھلا جھوٹ اور ناپاک الزام ہے(اللہ تعالیٰ اس گھڑنے والے پر لعنت فرمائے)اس کو شیعوں نے گھڑا ہے ۔ ۔۔‘‘[1]۔

حوالہ جات

[1] باقیات فتاوی رشیدیہ : فضیلت شیخین p  کامنکر رافضی ہے، ص: ۱۹ ـ ۲۲،دار الکتاب  لاہور۔ 

ملتی جلتی احادیث