التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ ہشتم)

روایت: حضرت فاطمہ R کا اپنی اور غیر محرم مردوں کی نگاہ کے چاند پر اکٹھا ہونے کی وجہ سے پہلی تاریخ کا چاند نہ دیکھنا۔

تفصیل

ایک دفعہ چاند کی پہلی تاریخ تھی، حضرت فاطمہ R نبی اکرم ﷺ کے ہاں تشریف لے آئیں، آپ ﷺ نے پوچھا: اے فاطمہ! کیا آپ نے چاند دیکھا ہے؟ حضرت فاطمہR نے عرض کیا: اے اللہ کے نبیﷺ! میں نے چاند نہیں دیکھا، آپ ﷺ نے فرمایا: اے بیٹی! آپ نے چاند کیوں نہیں دیکھا؟ حضرت فاطمہ R خاموش ہوگئیں، نبی اکرم ﷺ نے دوبارہ پوچھا، تو حضرت فاطمہ R نے جواب دیا: اے ابا جان! میرے دل میں خیال آیا کہ آج پہلی کا چاند ہے، سب لوگ چاند کی طرف دیکھ رہے ہوں گے، اگر میں بھی دیکھوں گی تو میری نگاہیں اور غیر محرم مردوں کی نگاہیں چاند کے اوپر اکٹھی ہوجائیں گی، میں نے اس بات کو شرم وحیاء کے خلاف پایا، اس لئے میں نے آج چاند نہیں دیکھا۔

ملتی جلتی احادیث