التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

{ناد علیاً مظهر العجائب}، اور {لي خمسة أطفي بها}، روافض کی بناوٹ ہے۔

تفصیل

”۔۔۔ اسی طرح، {ناد علیا مظهر العجائب} إلخ، اور {لي خمسة أطفي بها} إلخ، روافض کی بناوٹ ہے، ایسے الفاظِ شرکیہ سے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی  ذات ِ بابرکات  بالکل  پاک  ہے۔۔۔“[1]۔

حوالہ جات

[1] اصلاح الاغلاط والاخلاط :  ص: ۱۲،مطبع سلیمی،الہ آباد ۔

مکمل شعریہ ہے:

ناد عليا مظهر العجائب تجده عونا لك في النوائب       بنبوتك يا محمد بولايتك يا علي

ترجمہ: عجائبات کے مظہر،علی ؓ  کو پکارو،تم انھیں مشکلات میں اپنا مددگار پاؤ گے: اے محمد!آپ کی نبوت کے وسیلہ سے،اے علی ؓ! آپ کی ولایت کے وسیلہ سے۔

ملاعلی قاریؒ نے”الاسرار المرفوعہ“ (ص:۳۶۸) میں اسے روافض کی ایجاد کہا ہے،علامہ اسماعیل عجلونی  ؒ نے ”كشف الخفاء“ (رقم:۳۰۶۹)میں ملا علی قاری ؒ کے قول پر اکتفاء کیا ہے۔

دوسرا جملہ ”امداد الاحکام“ (۱/۳۲۴)میں اس طرح ہے:

لي خمسة أطفي بها حرّا الوباء الحاطمة             المصطفى والمرتضى وابناهما والفاطمة

ترجمہ: میرے پانچ افرادہیں،جن کے وسیلے سےمیں اس تیز گرم وبا کو بجھا دیتا ہو :مصطفی ﷺ،مرتضیٰ ؓ،ان کے دونوں صاحبزادے ؓ اور فاطمہ ؓ ۔