حضرت مولانا محمد یونس جونپوری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

’’مسواک کے ستر فوائد اور افیون کے ستر نقصانات‘‘، اس کے متعلق مجھے کوئی حدیث معلوم نہیں۔

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

تحقیق کی تفصیل

’’سوال: فضائل نماز میں فوائد مسواک کے ذیل میں لکھا ہے کہ علماء نے لکھا ہے کہ مسواک کے اہتمام میں ستر فائدے ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ مرتے وقت کلمہ ٔشہادت پڑھنا نصیب ہوتا ہے، کیا اس کے متعلق کوئی حدیث ہے؟ بعد میں یہ بھی لکھا ہے کہ اس کے بالمقابل افیون کھانے میں ستر مضرتیں ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ مرتے وقت کلمہ نصیب نہیں ہوتا ۔

جواب:  مسواک کے ستر فوائد اور افیون کے ستر ضرر کے متعلق مجھے کوئی حدیث معلوم نہیں‘‘[1]۔

حوالہ جات

[1] الیواقیت الغالیۃ : مسواک کے ستر فائدے کس روایت میں ہے ؟۲/ ۳۸۵۔