روایت:جس میں مسواک کے چوبیس (۲۴) فضائل مذکور ہیں۔
باب: مسواک
مسواک کے فضائل، فوائد اور اس سے متعلق مبالغہ آمیز روایات۔
گروپ: طہارت و نماز
9 روایات
روایت: ’’رسول اللہ s نے فرمایا: مسواک میں دس فائدے ہیں: منہ کو صاف کرتی ہے، اور اللہ کو راضی کرنے کا سبب ہے، اور شیطان کو ناراض کرتی ہے، اور فرشتوں کی محبوب چیز ہے، اور مسوڑھوں کو مضبوط کرتی ہے، اور منہ کو خوشبو دار بنا تی ہے، اور بلغم کو ختم کرتی ہے، اور کڑواہٹ کو زائل کرتی ہے، اور نگاہ کو تیز کرتی ہے، اور سنت کی موافقت کرتی ہے‘‘۔
روایت: ’’رسول اللہ s نے فرمایا: مسواک نگاہ کو تیز کرتی ہے‘‘۔
روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’السواك يزيد الرجل فصاحة‘‘. مسواک انسان کی فصاحت میں اضافہ کرتی ہے‘‘۔
روایت: ’’جب رسول اللہ ﷺ مسواک کرتے تو فرماتے: ’’اللّهم اجعل سواكي رضاك عني، واجعله طهورا وتمحيصا، وبيض به وجهي كما تبيض به أسناني‘‘. اے اللہ! میری مسواک کو میری طرف سے اپنی رضا کا سبب بنا، اور اسے پاکی اور گناہوں سے صفائی کا ذریعہ بنا، اور اس کے ذریعہ سے میرے چہرے کو ایسے چمکا دے جیسے اس کے ذریعہ سے میرے دانتوں کو چمکاتے ہیں‘‘۔
روایت:ایک بالشت سے زائد مسواک پر شیطان کا سواری کرنا
روایت:جس میں مسواک کے تقریباً چوّن (۵۴) فضائل مذکور ہیں۔
روایت:’’مسواک میں ہر بیماری سے شفاء ہے سوائے سام کے، اور سام موت ہے‘‘۔
’’مسواک کے ستر فوائد اور افیون کے ستر نقصانات‘‘، اس کے متعلق مجھے کوئی حدیث معلوم نہیں۔