غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ اول)

شرائطِ ثلاثہ کا تاریخی وعملی پس منظر

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

تحقیق کی تفصیل

جمہور علماء کے نزدیک، فضائل کے باب میں ضعیف حدیث پرعمل کرنا جائز ہے، البتہ اس جوازِ عمل کے لئے تین بنیادی شرائط ہیں،جن کو حافظ سخاوی رحمہ اللہ نے ’’القَولُ البَدِیع‘‘[1] میں ذکر کیا ہے، موصوف فرماتے ہیں:

’’میں نے اپنے شیخ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ سے کئی دفعہ سنا ہے - حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے مجھے اپنی تحریر سے یہ شرائط لکھ کر بھی دیں - ضعیف حدیث پر عمل کرنے کے لئے تین شرائط ہیں: پہلی شرط اتفاقی ہے کہ ضُعف شدید نہ ہو، لہذا اس شرط سے وہ کذّابین، متہّمین اور فاحش الغلط راویانِ حدیث نکل گئے ،جو نقلِ روایت میں تنہا ہوں۔

دوسری شرط یہ ہے کہ وہ روایت،دین کے اصلِ عام کے تحت داخل ہو، اس شرط سے وہ روایتیں نکل گئیں، جو گھڑی گئی ہوں،اس طور پر کہ اس کی کوئی اصل نہ ہو۔

تیسری شرط یہ ہے کہ حدیث پر عمل کرتے وقت ثبوتِ حدیث کا اعتقاد نہ ہو، تاکہ آپﷺ کی طرف کوئی ایسی بات منسوب نہ ہو جائے جو آپ ﷺ نے نہ فرمائی ہو‘‘۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے مزید فرمایا کہ آخری دو شرطیں ابن عبد السلام رحمہ اللہ اور ابن دقیق العید رحمہ اللہ سے منقول ہیں، اور شرطِ اول پر علامہ علائی رحمہ اللہ نے علماء کا اتفاق نقل کیا ہے۔

ذیل میں ہم شرائطِ ثلاثہ کا فنی جائزہ پیش کریں گے:

شرطِ اول کا جائزہ:

شرطِ ثانی میں کہا گیا تھا کہ روایت دین کے اصلِ عام کے تحت ہو، اس شرط سے گھڑی گئی بے اصل روایتیں نکل گئیں،اصل عام کی وضاحت کےلئے حافظ ابن دقیق العید رحمہ اللہ کی یہ تحریر انتہائی اہمیت کی حامل ہے:

’’ہم نے جہاں کہیں حدیثِ ضعیف کے بارے میں یہ کہا ہے کہ حدیثِ ضعیف میں اس بات کا احتمال ہے کہ اس پر اصلِ عام کے تحت ہونے کی وجہ سے عمل کیا جائے، تو اس عمل کی شرط یہ ہے کہ ان عمومات سے اخص کوئی ایسی دلیل اس روایت کے مقابلہ میں نہ ہو، جس میں اس سے منع کیا گیا ہو، مثلاً: رجب کی پہلی شب جمعہ میں مذکورہ نماز (بعض نوافل مراد ہے) کسی صحیح یا حسن حدیث سے ثابت نہیں ہے، سو جو شخص ان عمومات کے تحت داخل ہونے کی وجہ سے جو نماز اور تسبیحات کے بارے میں وارد ہوئی ہے، اس حدیث پر عمل کرنا چاہے گا تو یہ فعل درست نہیں ہے، کیونکہ صحیح روایت میں آتا ہے آپﷺ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ جمعہ کی شب کو قیام کےلئے خاص کر دیا جائے، اور یہ حدیثِ صحیح اخص ہے ان عمومات کے مقابلے میں جو مطلق نماز کی فضیلت پر دلالت کرتی ہیں‘‘[12]۔

سابقہ نصوص سے اصلِ عام کی وضاحت ہو گئی، مثلاً: ایک شخص حدیث ضعیف کے بیان کے مطابق کسی وقت ِخاص اور ہیئت ِخاص کے ساتھ نماز ادا کرنا چاہے، تو وہ مشہور احادیث جن میں نماز اور تسبیح کی فضیلت وارد ہوئی ہے، اس خاص نماز کےلئے اصل عام کہلائے گی، اسی مثال سے اصلِ عام کی دیگر مثالیں بسہولت جانی جاسکتی ہیں، البتہ ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم ہو گیا کہ یہ اصل عام اس شرط کے ساتھ ہے مشروط ہے کہ کسی مقابل روایت سے معارض نہ ہو۔

حوالہ جات

[1] القول البديع:خاتمة:496،ت:الشيخ محمد عوامة،دار اليسر ـ المدينة المنورة،الطبعة الثانية1428هـ .

[2] تنزيه الشريعة:1/10،ت:عبد الوهاب عبد اللطيف وعبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية1401هـ .

[3] نزهة النظر في توضيح نخبة الفكر:المنكر،ص:112،ت:عبد الله بن ضيف الله الرحيلي،مطبعة سفير ـ الرياض،الطبعة الأولى1422هـ .

[4] شرح علل الترمذي:الغلط الذي يرده به الراوي أو يترك:1/399 ،ت:همام عبد الرحيم سعيد،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة1421هـ .

[5] شرح علل الترمذي:الغلط الذي يرده به الراوي أو يترك:1/399 ،ت:همام عبد الرحيم سعيد،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة1421هـ .

[6] شرح علل الترمذي:رواية الضعفاء والرواية عنهم:1/371 ،ت:همام عبد الرحيم سعيد،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة1421هـ .

[7] شرح علل الترمذي:الراوية عن الضعفاء من أهل التهمة بالكذب والغفلة وكثرة الغفلة:1/387 ،ت:همام عبد الرحيم سعيد،مكتبة الرشد ـ الرياض،الطبعة1421هـ .

[8] شرح النووي على الصحيح لمسلم:الكشف عن معايب رواة الحديث:1/251،الطبعة المصرية ـ الأزهر،الطبعة الأولى1347هـ .

[9] توضيح الأفكار:2/82 ،ت:صلاح بن محمد بن عويضة،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى 1417هـ .

[10] القول المسدد الحديث الثامن:1/27،مكتبة ابن تيمية ـ القاهرة،الطبعة الأولى1401هـ .

[11] تقريب التهذيب:ص:475،رقم:7336،ت:شيخ محمد عوامة،دار الرشيد ـ سوريا،الطبعة الرابعة۱۴۱۸هـ .

[12] إحكام الأحكام:باب فضل الجماعة ووجوبها:1/122،ت:شيخ مصطفى،مؤسسة الرسالة ـ بيروت، الطبعة الأولى۱۴۲۶هـ .