روایت: آپ ﷺ کا ارشاد ہے:’’مومن دعا میں خدا سے دوزخ سے پناہ چاہتا ہے، دوزخ اُس سے پناہ چاہتی ہے کہ اے خدا! مجھے فلاں سے دور رکھ‘‘۔
تفصیل
ملتی جلتی احادیث
روایت: ایک صحابی رضی اللہ عنہ کا شبہ کے ساتھ سوچنا کہ رسول اللہ ﷺ مسجد ضرار کے معاملہ میں پردہ پوشی کیوں نہیں کرتے؟ پھر اسی فکر میں صحابی رضی اللہ عنہکا سوجانا، اور خواب میں مسجد ضرار کو گند سے بھرا ہوا دیکھنا اور اس کے پتھروں سے دھواں کا اٹھنا، اور اس دھواں کا صحابی رضی اللہ عنہکے حلق میں جانا، اور پھر صحابی رضی اللہ عنہ کا اپنے اوپر افسوس کرنا۔
حکایت: آیت شریفہ ’’يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحًا‘‘ کی تفسیر میں نصوح نامی شخص کا قصہ
حکایت کا خلاصہ:نصوح نامی ایک شخص گزرا ہے جس کی آواز اور چہرہ عورتوں سے بہت زیادہ مشابہت رکھتا تھا، وہ عورتوں کو حمام میں نہلاتا اور ان کے جسم کو ملتا تھا، بادشاہ کے گھر کی عورتیں بھی اس کے پاس آتی تھیں، اس کے فریب پر کوئی مطلع نہ ہوسکا، وہ توبہ کرتا لیکن توڑ دیتا، ایک مرتبہ بادشاہ کی لڑکی کا ایک موتی حمام میں گم ہوگیا، دربان عورتوں نے حمام کا دروازہ بند کر دیا اور سامانوں میں تلاش کرنا شروع کردیا لیکن وہ موتی کہیں نہیں ملا، آخر میں سب کو کپڑے اتارنے کا حکم ہوا، نصوح خوف سے تنہائی میں چلا گیا، چہرہ زرد اور ہونٹ نیلے ہوگئے، وہ مرنے کے قریب ہو گیا کہ اگر اس کے کپڑے اتارے گئے تو راز فاش ہو جائے گا، اس نے اللہ تعالی سے تنہائی میں آہ و زاری کی، پکی اور سچی توبہ کی، چنانچہ اس کی باری آنے سے قبل ہی موتی مل گیا۔
روایت:آپ ﷺ کا بنی ہذیل کے ایک نوجوان شخص کو لشکر کا امیر مقرر کرنا، اور اس پر ایک شخص کا اعتراض کرنا کہ اسے امیر نہ بنائیں، کیونکہ آپ ہی کا فرمان ہے کہ پیشوا بوڑھا ہونا چاہئے، اور آپ ﷺ کا اس شخص سے فرمانا کہ اے ظاہر بیں! تو اس کو جوان اور بے ہنر نہ سمجھ ۔
روایت:’’بروز قیامت بندہ کے سامنے اس کے اعمال پیش کئے جائیں گے جسے وہ دیکھے گا، اور بار بار دیکھے گا،پھر حیران ہوکر باری تعالیٰ سے عرض کرے گا : اے اللہ! اتنےسارے اعمال تو میں نے کئے ہی نہیں ہیں؟ اللہ تعالی ارشاد فرمائیں گے: تونے فلاں شخص کو دعوت دی تھی، اس نے مجھے راضی کرنے کے لئے اعمال کئے وہ تمام اعمال تیرے حصہ میں لکھے گئے ہیں‘‘۔
چاشت کے وقت کی دعا: ’’اللهم بك أحاول وبك أصاول وبك أقاتل‘‘. اے اللہ! میں تجھ ہی سے اپنے مقاصد کی کامیابی طلب کرتا ہوں اور تیری ہی مدد سے دشمنوں پر حملہ کرتا ہوں اور تیری ہی مدد سے جہاد کرتا ہوں۔