التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ ودیگر اکابر عظام کا من گھڑت روایات پر تعاقب

فاسدو بے اصل روایات کا کہنے سننے والا گنہگار ہے، ایسی محفل پر بلا شبہ حرمت کا حکم ہوگا اور اس میں شریک ہونا حرام ہے۔

تفصیل

’’۔۔۔اول: مولود خواں جُہال اور مؤلف اس کے، ایسی ایسی روایاتِ فاسدہ بیان کرتے ہیں کہ کہیں ان کی اصل نہیں پائی جاتی، اور قواعدِ شرع کے خلاف ہیں اور موضوعات اور مفتریات روایات کو بیان کرکے، جہلاء کو خراب کرتے ہیں، جس کے بسط[تفصیل] میں طول ہے، حدیث شریف میں آیا ہے حضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو شخص مجھ پر جھوٹ باندھے، اپنا ٹھکانا دوزخ میں کرلے، پس سامع اور قاری جملہ گنہگار ہیں، تو ایسی محفل پر لاریب [بلا شبہ]حکم حرمت کا ہوگا اور اس میں شریک ہونا حرام کہا جائے گا۔۔۔‘‘ [1]۔

حوالہ جات

[1] باقیات فتاویٰ رشیدیہ :مجلس میلاد کی حرمت وکراہت کی وجہ؟ ص: ۷۵،دار الکتاب  لاہور ۔