غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ ششم)

روایت: ’’آپﷺ کا ارشاد ہے: جس نے یہ درود شریف پڑھا توگویا مجھ پر سارے درود بھیج دئے:

’’اللهم صل على محمد بعدد كل ذكره ألف ألف مرة‘‘.اے اللہ! محمدﷺ پر رحمت کاملہ نازل فرما ان کے ہر مرتبہ ذکر کے عدد کے بقدر لاکھوں مرتبہ‘‘۔

تحقیق و نظرِ ثانی: مفتی طارق امیر خان صاحب

تحقیق کی تفصیل

تلاش بسیار کے باوجودیہ روایت سند اًتاحال ہمیں کہیں نہیں مل سکی ،اور جب تک اس کی کوئی معتبر سند نہ ملے اسے آپ ﷺ کے انتساب سے بیان کرنا موقوف رکھا جائے، کیونکہ آپﷺ کی جانب صرف ایساکلام اور واقعہ ہی منسوب کیا جاسکتا ہے جومعتبر سند سے ثابت ہو،واللہ اعلم ۔