روایت: ’’نماز مؤمن کی معراج ہے‘‘،یہ حدیث نہیں ہے، کسی کا مقولہ ہے۔
تحقیق کی تفصیل
’’حديث: ×الصلوة معراج المؤمن÷. [نماز مؤمن کی معراج ہے]
×اشتهر على ألسنة العوام أنه حديث مرفوع، وقد أوْغَلْتُ في طلبه في مظانه فلم أعرفه، ولم أعْثُرْ له على سند، والظاهر أنه من كلام بعض السلف، وإن ثبت فمعناه أن الصلوة يحصل بها غاية القرب للمصلي بالرب تبارك وتعالى، كما حصل للنبي صلى الله عليه وسلم في المعراج، ويحصل المحادثة والمناجاة كما ورد في الصحيحين وغيرهما: أن المصلي يناجي ربه. والله أعلم÷[1].‘‘ [لوگوں کی زبانوں پر یہ روایت مرفوعاً (آپ ﷺ کا قول) مشہور ہے، میں نے ممکنہ مقامات پر یہ روایت خوب تلاش کی ہے، لیکن مجھے یہ روایت کہیں نہ ملی، اور اس کی کسی بھی قسم کی سند حاصل نہ ہوسکی، بظاہر یہ سلف میں سے کسی کا کلام ہے، اور اگر یہ ثابت ہو تو اس کا معنی یہ ہوگا کہ نماز پڑھنے والے کو نماز میں رب تعالیٰ سے انتہائی قربت ہوئی ہے، جیسا کہ نبی ﷺ کو معراج میں انتہائی قربت حاصل ہوئی تھی، نیز نمازی (دورانِ نماز) رب تعالیٰ سے مناجاۃ کرتا ہے جیسا کہ ’’صحیحین ‘‘ وغیرہ میں وارد ہے کہ نمازی اپنے رب سے مناجات کرتا ہے۔ واللہ اعلم]۔
ایک دوسرے انداز سے
×الصلوة معراج المؤمنين÷. [نماز مومن کی معراج ہے]حدیث نہیں ہے، کسی کا مقولہ ہے، غالباً اس کا مأ خذ حدیث: ×المصلي يناجي ربه÷. [نمازی اپنے رب سے سرگوشی کرتا ہے]اور حضور اکرم ﷺ کا معراج میں اللہ تعالیٰ سے ہم کلام ہونا ہے‘‘[2]۔