التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

غیر معتبر روایات کافنی جائزہ (حصہ ہشتم)

18 احادیث ملیں

روایت : ایک غریب صحابی r کا اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر آپﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر معاونت کی درخواست کرنا، اور آپﷺ کا ان کو پسینہ مبارک عطا فرمانا، اس سے خوشبو کا پھیلنا، اور صحابی r کے خاندان کا خوشبو والے گھرانے سے مشہور ہوجانا۔

روایت: ’’آپﷺ کا ارشاد ہے: جب کوئی شخص قبروں پر گزرتے ہوئے یہ کلمات کہے: ’’السلام على أهل لا إله إلا الله، من أهل لا إله إلا الله، يا أهل لا إله إلا الله! كيف وجدتم قول لا إله إلا الله؟ يا لا إله إلا الله بحق لا إله إلا الله، اغفر لمن قال لا إله إلا الله، واحشرنا في زمرة من قال لا إله إلا الله‘‘، تو اس کہنے والے کے پچاس سال کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں، علیr نے پوچھا کہ اگر اس شخص کے گناہ اتنے نہ ہوں تو آپﷺ نے فرمایا :اس کے والدین اور اس کے رشتہ دار اور عام مسلمانوں کے بھی معاف ہو جائیں گے‘‘۔

روایت: آپ ﷺ کا حضرت الیاس e سے ملاقات کرنا، اور حضرت الیاس e کا امت محمدیہ میں شمولیت کی دعا کرنا۔

روایت: آپﷺ کی موجودگی میں پیالے میں موجود ثرید کا تسبیح کرنا، اور بعض صحابہ رضی اللہ عنہم کا اسے سننا، پھر درخواست کی گئی کہ سب ہی لوگوں کو سنوایا جائے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اگر کسی کو ان میں سے سنائی نہ دے تو لوگ سمجھیں گے کہ یہ گناہ گار ہے۔

روایت: دوسروں کو اللہ تعالی کی جانب دعوت دینے /امر بالمعروف ونہی عن المنکرکرنے پر حور سے نکاح۔

روایت: رسول اللہ ﷺ کے ذمہ ایک یہودی کا قرض، آپ ﷺ کا یہودی سے مہلت طلب کرنا، اور اس یہودی کا آپ ﷺ کو اپنے پاس قرض کی ادائیگی تک روکے رکھنا مہلت نہ دینا، اور آپ ﷺ کا اسی جگہ ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور اگلے روز صبح کی نماز بھی وہیں ادا کرنا، اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اس پر رنج کا اظہار کرنا، آخر کار یہودی کا اسلام قبول کرنا۔

روایت: عالم ارواح میں اللہ تعالی نے روحوں سے پوچھا: کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ تو سب سے پہلے اللہ کے حبیب ﷺ نے ’’بَلى‘‘(یعنی کیوں نہیں) فرمایا۔

روایت: عورت کو چرخے کے کاتنے کی آواز پر اللہ کے راستے میں تکبیر اور اپنا کاتا ہوا کپڑا شوہر کو پہنانے پر ہر ہر تانے بانے کے بدلے ایک لاکھ نیکیوں کا ملنا۔

روایت: چرخے کے کاتنے کی آواز پر کلمہ لا الہ الا اللہ کہنے کے برابر ثواب، اور عورت کے اپنے شوہر اور بچوں کےلئے کپڑا کاتنے پر ہر دھاگے کے بدلہ ایک ایک نور اور ہر کپڑے کے بدلہ ایک لاکھ بیس ہزار شہروں کا ملنا۔

روایت: ’’ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’احذروا الدنيا، فإنها أسحر من هاروت وماروت‘‘. دنیا سے بچو، کیونکہ یہ ہاروت اور ماروت سے زیادہ جادو کرنے والی ہے‘‘۔