اس روایت کی تحقیق سے
روایت: قبر کا حافظ قرآن کے بارے میں کہنا کہ میں حافظِ قرآن کاگوشت کیسے کھاسکتی ہوں جبکہ اس کے پیٹ میں اللہ کا کلام ہے۔
غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ چہارم)سند کے راوی احمد بن یعقوب بلخی پر ائمہ رجال کا کلام
حافظ ذہبیl ’’میزان الاعتدال‘‘[4] میں لکھتے ہیں: ’’أحمد بن يعقوب البلخي، عن سفيان بن عيينة وغيره، أتى بمناكير وعجائب‘‘. احمد بن یعقوب بلخی جو سفیان بن عیینہ وغیرہ سےروایت نقل کرتا ہے، یہ منکر وعجیب احادیث لاتا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانی l ’’لسان الميزان‘‘[5] میں حافظ ذہبی l کی عبارت لانے کے بعد فرماتے ہیں: ’’وذكره ابن حبان في الثقات، فقال: يكنى أبا صالح، روى عن وكيع ومكي بن إبراهيم وأهل العراق، حدث عنه أهل بلده‘‘. اور ابن حبانl نے ان کو ثقات میں ذکر کرکے کہا ہے کہ ان کی کنیت ابو صالح ہے، وکیع اور مکی بن ابراہیم اور اہل عراق سے روایت کرتا ہے، اس سے اس کے شہر والے روایت کرتے ہیں۔