اس روایت کی تحقیق سے
روایت : نبی کریم ﷺ کا گہوارے میں چاند سے گفتگو کرنا،اور آپ ﷺ کی انگلی کے اشارے سے چاند کا حرکت کرنا۔
غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ چہارم)سند میں موجود راوی احمد بن ابراہیم حلبی کے بارے میں ائمہ رجال کے اقوال
حافظ ابن ابی حاتم l ’’الجرح والتعديل‘‘[11] میں لکھتے ہیں: ’’قال سألت أبي عنه وعرضت عليه حديثه، فقال: لا أعرفه، وأحاديثه باطلة موضوعة كلها، ليس لها أصول، يدل حديثه على أنه كذاب‘‘.
میں نے اپنے والد سے اس حلبی کے متعلق سوال کیا اور ان پر اس کی حدیث پیش کی، تو انہوں نے فرمایا کہ میں اس کو نہیں پہچانتا، اور اس کی تمام کی تمام احادیث باطل ہیں، ان کی کوئی اصل نہیں ہے، اس کی حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ یہ کذاب ہے۔
حافظ ذہبی l نے ’’میزان الاعتدال‘‘[12] اور ’’المغنی‘‘[13] میں حافظ ابو حاتم l کے قول کو نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے، اسی طرح حافظ ابن جوزی l نے بھی ’’الضعفاء والمتروكین‘‘[14] میں حافظ ابو حاتم l کے قول کو نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانیl نے ’’لسان الميزان‘‘[15] میں حافظ ذہبی l کے قول کو نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے۔
امام بیہقی l کا قول گزر چکا ہے کہ یہ مجہول ہے، اور یہ بھی گزر چکا ہے کہ حافظ ابن کثیر l نے ان کے کلام کو نقل کرنے پر اکتفاء کیا ہے۔
علامہ ابن عراق l نے ’’تنزيه الشريعة‘‘[16] میں احمد بن ابراہیم حلبی کو وضاعین ومتہمین کی فہرست میں شمار کیا ہے۔
حوالہ جات
[11] الجرح والتعديل:2/۴۰،رقم:۵،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة۱3۷۱هـ .
[12] ميزان الاعتدال:1/81،رقم:287،ت:علي محمد البجاوي،دار المعرفة ـ بيروت .
[13] المغنی في الضعفاء:33،رقم:234،ت:نور الدين عتر،إدارة إحياء التراث الإسلامي ـ قطر .
[14] الضعفاءوالمتروكين:1/64،رقم:150،ت:ابو الفداء عبد الله القاضي،دارالكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۴۰۶هـ .
[15] لسان الميزان:۱/396،رقم:372،ت:عبد الفتاح أبو غده،دارالبشائرالإسلامية ـ بيروت،الطبعة الأولى ۱۴۲۳هـ .
[16] تنزيه الشريعة:1/25،رقم:79،ت:عبد الوهاب،عبد اللطيف وعبد الله الصديق الغماري،دار الكتب العلمية ـ بيروت،الطبعة الأولى۱۳۹۹هـ .