التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342

راوی

ابو عثمان سیف بن مسکین اسواری سلمی بصری

ایک روایت میں تذکرہ

ابو عثمان سیف بن مسکین اسواری سلمی بصری کے بارے میں ائمۂ جرح و تعدیل کے اقوال، جیسے وہ ذیل کی روایات کی تحقیق میں نقل کیے گئے ہیں۔

سند میں موجود راوی ابو عثمان سیف بن مسکین اسواری سلمی بصری کے بارے میں  ائمہ رجال کا کلام

حافظ ابن حبانl ’’المجروحين‘‘[9] میں سیف بن مسکین کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’يأتي بالمقلوبات والأشياء الموضوعات، لا يحل الاحتجاج به لمخالفته الأثبات في الروايات على قلتها‘‘. یہ مقلوبات اور من گھڑت  چیزیں لاتا ہے، اس سے احتجاج کرنا جائز نہیں ہے، کیونکہ یہ روایات کے قلیل ہونے کے باوجود  اثبات کی مخالفت کرتا ہے۔

امام دار قطنیl نے ’’ العلل‘‘[10]  میں اسے ’’ليس بالقوي‘‘ کہا ہے۔

حافظ ابن قیسرانیl نے ’’تذكرة الحفاظ‘‘[11] میں، حافظ ابن جوزی l نے ’’الضعفاء‘‘[12] میں، حافظ ذہبی lنے’’ميزان الاعتدال‘‘[13] میں اور علامہ ابن عراقl نے ’’تنزيه الشريعه‘‘[14] میں حافظ ابن حبانl کے کلام پر اعتماد کیا ہے۔

حافظ ذہبی l نے ’’تلخيص المستدرك‘‘[15] میں سیف بن مسکین کو  ’’واه‘‘ کہا ہے۔

حافظ ہیثمیl نے ’’مجمع الزوائد‘‘[16]میں ایک روایت کے تحت سیف بن مسکین کو  ’’ضعيف جدا‘‘ کہا ہے۔

حوالہ جات

[9] المجروحين:۱/۳۴۷،ت:محمود إبراهيم زايد،,دار المعرفة ـ بيروت .

[10] العلل الواردة في الأحاديث النبوية:1/219،ت:محفوظ الرحمن زين الله السلفي،دار طيبة ـ الرياض، الطبعة الأولى۱۴05هـ .

[11] تذكرة الحفاظ:ص:۷۵،رقم:۱۵۸،ت:حمدي بن عبد المجيد،دار الصميعي ـ الرياض،الطبعة الأولى۱۴۱۵هـ .

[12]  الضعفاء والمتروکین:۲/3۶،رقم:1597،ت:عبد الله القاضی،دار الکتب العلمیة ـ  بیروت،الطبعة الأولى۱۴06هـ .  

[13] ميزان الاعتدال:2/۲۵۷،رقم:۳۶۴۰،ت: علي محمد البجاوي،دار المعرفةـ بيروت .

[14] تنزيه الشريعة المرفوعة عن الأخبار الشنيعة الموضوعة:1/۶۶،رقم:۷۴،ت:عبد الطيف،عبد الله محمد الصديق،دار الكتب العلمية ـ بيروت، الطبعة الثانية1401هـ .

[15] تلخيص المستدرك بذيل المستدرك على الصحيحين:۳/۳۴۳،ت:يوسف عبد الرحمن المرعشلي،دار المعرفة ـ بيروت  .

[16] مجمع الزوائد:۷/۳۳۹،ت:حسام الدين القدسي،دار الكتاب العربي ـ بيروت .

پوری روایت اور اس کا حکم دیکھیں

یہ متن کتاب کی تحقیق کا حصہ ہے اور بعینہٖ نقل کیا گیا ہے؛ روایت کا حکم جاننے کے لیے پوری تحقیق دیکھیں۔

تمام رواۃ