ایک یہودی کا معراج کے واقعہ سے انکار پر عورت اورپھر مرد بن جانا
تفصیل
روایت:
’’نبی اکرمﷺ نے جب معراج کا واقعہ بیان کیا تو ایک یہودی شخص نے اس واقعہ کا انکار کیا کہ ایک ہی دن میں ایسانہیں ہوسکتا،وہ شخص مچھلی خرید کر گھر لایا اور بیوی سے کہا: اسے پکاؤ !میں نہاکر آتا ہوں،ىہ شخص نہر پر نہانے گیا، جب نہاکر باہر نکلاتو عورت بن چکا تھا اور جگہ بدل گئی تھی اور کپڑے بھی نہیں تھے،وہ اسی حالت میں تھاکہ وہاں سے ایک ر ئیس کا گذر ہوا،اس نے خوبصور ت عورت دیکھی تو اسے اپنے ساتھ لے گیا اور شادی کر لی،اس کے دو بچے پیدا ہوئے، ایک عرصہ کے بعد وہ (یہودی شخص جو عورت بن گیا تھا جس سے رئیس آدمی نے شادی کی) نہرپر نہانے گیا،جب باہر نکلاتو وہ مرد بن چکاتھا، اور پہلی والی جگہ پرتھا اور کپڑے بھی موجود تھے،وہ جلدی سے کپڑے پہن کر گھر گیا تو دیکھا کہ مچھلی اسی طرح رکھی ہوئی ہے،اور بیوی اسی طرح کام کررہی ہے،اوربیوی نے خاوند کو دیکھ کرکہا کہ آپ اتنی جلدی آگئے ابھی تو میں نے کا م ہی ختم نہیں کیا‘‘۔