روایت: ×صل من قطعك، وعزّ من قنع÷.(جو تجھ سے توڑے تو اس سے جوڑ،اور جس نے قناعت اختیار کی وہ عزت پائے گا)
یہ روایت مجموعی طور پر اس طرح نہیں ملی۔
تفصیل
’’سوال: ×صل من قطعك، وعزّ من قنع÷. [جو تجھ سے توڑے تو اس سے جوڑ،اور جس نے قناعت اختیار کی وہ عزت پائے گا]
جواب: یہ حدیث اب تک اس لفظ سے نہیں ملی، ’’مسند احمد‘‘ میں (ص: ۱۵۸/۴) حضرت عقبہ بن عامر r سے مرفوعاً اس طرح منقول ہے : ×صل من قطعك، وأعط من حرمك، واعف عمن ظلمك÷. [جو تجھ سے توڑے تو اس سے جوڑ، جو تجھے محروم کرے اسے عطاء کر، جو تجھ پر ظلم کرے اسے معاف کر][1] ۔
حوالہ جات
[1]الیواقیت الغالیۃ: ۱۹، احادیث کی تحقیق،۲/۱۲۷۔
حافظ ابن الاثیر l نے ’’النہایۃ فی غريب الاثر‘‘ ( ۴/ ۱۱۴)میں اور علامہ اسماعیل استنبولیl نے ’’روح البيان‘‘ (۱/ ۱۶۱)میں مرفوعاً بلاسند ان الفاظ میں روایت کا دوسراٹکڑا ذکرکیاہے: ’’عزّ من قَنِعَ وذلّ من طَمِعَ ‘‘.