صحابی r کا نماز پڑھ کر، اللہ سے نمک مانگنا
تفصیل
روایت: ’’ایک صحابی مسجد میں آئے،دورکعت نفل پڑھے اور چلے گئے، آپﷺ وہاں تشریف فرما تھے ،آپﷺ نے صحابہ سے فرمایا: تمہیں معلوم ہے کہ اس نے نفل پڑھ کر اللہ سے کیا مانگا ہے؟ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اللہ کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں ،آپ ﷺ نے فرمایا: اس نے اللہ سے نمک مانگاہے‘‘۔
ملتی جلتی احادیث
’’میں علم کا شہر ہو ں ،ابوبکرr اس کی بنیاد ،عمر r اس کی دیوار، عثمانr اس کی چھت اور علی r اس کا دروازہ ہیں‘‘۔
بعض روایتوں میں یہ الفاظ بھی ہیں : ’’معاویہ r اس کا حلقہ ہے ‘‘ ۔
ایک صحابی r کا حضور ﷺ کے فرمان پرچوتھے نکاح کے بعد وسعت پانا
ایک شخص حضور اقدس ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا کہ میں فقیر ہوں، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ’’نکاح کرلو‘‘ ۔ نکاح کے بعد اس نے پھر دوبارہ آکر کہا: میں فقیر ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: ’’نکاح کرلو‘‘ ۔ یہاں تک کہ اس شخص نے آپ ﷺ کے فرمانے پر چار نکاح کرلئے، پھر اللہ نے اسے مالدار کردیا۔
روایت: حضرت سلمانr کو آپ ﷺ کا ترتیب وار چالیس احادیث بیان کرنا ،اور انہیں یاد کرنے پرانبیاء و علماء کے ساتھ حشر کی فضیلت۔
روایت: حضرت انس r کا تنور کی آگ سے آپ ﷺ کےرومال کے میل کچیل کو صاف کرنا،اور رومال کا نہ جلنا
حکایت:حضرت بلال r کا نبی ﷺ کو خواب میں دیکھ کر دمشق سے مدینہ آنا، پھر اذان دینا اور مدینہ والوں کی آہ وبکا۔