التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ ودیگر اکابر عظام کا من گھڑت روایات پر تعاقب

{تصدقوا لموتاكم قبل الدفن. تفدوا لموتاكم بعد الدفن. والسنة أن يتصدق ولي الميت قبل مضي الليلة الأولى بما تيسر}. میت کو دفن کرنے سے پہلے کچھ صدقہ کر دیا کرو،میت کو دفن کرنے کے بعد کچھ صدقہ کر دیا کرو،سنت یہ ہے کہ میت کا ولی پہلی رات گزرنے سے پہلے بسہولت کچھ صدقہ کیا کرے‘‘، یہ روایات بے اصل ہیں۔

تفصیل

’’سوال: {تصدقوا لموتاكم قبل الدفن الخ تفدوا لموتاكم بعد الدفن الخ}. شرح برزخ و زاد الآخرہ وغیرہ کتب فقہ میں ہے، دستور یہاں پر یہ ہے کہ ورثۂ میت حسبِ مقدور، حفاظ وقراء وعلماء وطلباء ودیگر فقراء ومساکین کو دعوت دیکر جمع کرکے، خیرات کبھی تو بعد الدفن اور کبھی قبل الدفن اور کبھی بعد جنازہ اور کبھی قبل جنازہ، واسطے آسانی اور فائدہ مردے کے دے دیا کرتے ہیں، اور  ’’طحطاوی شرح مراقی الفلاح‘‘ میں ہے:  {والسنة أن يتصدق ولي الميت قبل مضي الليلة الأولى بما تيسر الخ}. کیا یہ روایتیں صحیح ہیں اور یہ صورتِ مسئولہ جائز ہے یا کیا ؟

جواب: یہ روایات بے اصل ہیں، اور خرابیٔ استیجار علی التلاوت یہاں بھی ہے، اور یہاں {المعروف کالمشروط} مسئلہ ہے، اور ایسے پڑھنے سے ثواب نہیں ہوتا،  {كما حققه في الشامي بما لا مزيد عليه}.‘‘[1]۔

حوالہ جات

[1] فتاوی دار العلوم دیوبند : بعض روایتوں کے متعلق سوال،۵/۳۶۶ مکتبہ حقانیہ ملتان۔