التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: حضرت مولانا محمد یونس جونپوری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا من گھڑت روایات پر تعاقب

روایت: ’’اللہ تعالیٰ زمین والوں پر عذاب بھیجنے کا ارادہ فرماتے ہیں، پھر جب بچوں کی قرآنی تعلیم کو سنتے ہیں تو عذاب کو ہٹالیتے ہیں‘‘، یہ روایت کہیں نہیں ملی۔

تفصیل

’’سوال: ×إن الله يريد العذاب بأهل الأرض، فإذا سمع تعليم الصبيان (القران) صرف عنهم العذاب÷. الحدیث [اللہ تعالیٰ زمین والوں پر عذاب بھیجنے کا ارادہ فرماتے ہیں، پھر جب بچوں کی قرآنی تعلیم کو سنتے ہیں تو عذاب کو ہٹالیتے ہیں، الحدیث]

جواب:  حدیث: ×إن الله يريد العذاب الخ÷. مجھے کہیں نہیں ملی‘‘[1]۔

حوالہ جات

[1] الیواقیت الغالیۃ: فاذاسمع الصبیان الخ کی تخریج،۱/۳۱۷ ۔

روایت ہذا کو امام ابو محمد عبداللہ بن عبدالرحمن دارمی l نے ’’مسندالدارمی ‘‘ (ص:۲۱۰۷، رقم:۳۳۸۸) میں ثابت بن عجلان انصاری سے نقل کیا ہے، ثابت بن عجلان انصاری صغار تابعین میں سے ہیں،اور موصوف نے اسے ’’کان یقال‘‘(کہا جاتا ہے) کے لفظوں سے ذکر کیا ہے،عبارت ملاحظہ ہو: ’’حدثنا مروان بن محمد، حدثنا رِفْدَة الغَسَّاني، حدثنا ثابت بن عَجْلَان الأنصاري، قال: كان يقال: إن الله لَيريد العذاب بأهل الأرض، فإذا سمع تعليم الصبيان الحكمة، صرف ذلك عنهم. قال مروان: يعني بالحكمة: القرآن‘‘.