التحقحق المنیف - "التحقيق المنيف في دراسة الشرط المتفق عليه للحديث الضعيف نظرة على كتبه فضيلة الشيخ محمد عوامة حفظه الله حول حكم العمل بالحديث الضعيف" منظر عام پر آچکی ہے، ورق گردانی/ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اسی ویب سائٹ پر "کتابیں ڈاؤنلوڈ کریں" پر کلک کریں۔ - برائے مہربانی کسی بھی قسم کی معلومات یا استفسار کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 3210056-0342
طائرانہ نظر
کتاب کا نام: غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ نہم)

روایت: ’’اللہ سبحانہ وتعالی فرماتے ہیں: ’’ أدعوك وللوصل تأبى، أبعث رسولي في الطلب، أنزل إليك بنفسي، ألقاك في النوام‘‘. میں تمہیں بلاتا ہوں، اور تم ملنے سے انکار کرتے ہو، میں تلاش میں اپنا قاصد بھیجتا ہوں، نیند میں تمہارے پاس بذاتِ خود جلوہ افروز ہوکر تم سے ملتا ہوں‘‘۔

تفصیل

حافظ ابن قیم l نے ’’الداء والدواء‘‘[1] میں یہ روایت بلا سند  ذکر کی ہے:

’’أدعوك للوصل تأبى       أبعث رسولي في الطلب

أنزل إليك بنفسي                ألقاك في النوام‘‘.

(اللہ سبحانہ وتعالی فرماتے ہیں) میں تمہیں بلاتا ہوں، اور تم ملنے سے انکار کرتے ہو، میں تلاش میں اپنا قاصد بھیجتا ہوں، نیند میں تمہارے پاس بذاتِ خود جلوہ افروز ہوکر تم سے ملتا ہوں۔

حوالہ جات

[1] الداء والدواء:ص:53۸،ت:محمد أجمل الإصلاحي،دار عالم الفوائد ـ مكة المكرمة،الطبعة الأولى 1429هـ .