روایت: ’’ آپ ﷺ کا ارشاد ہے:’’ أبو أمامة كنز الأدب والصيانة‘‘. ابو امامہ r ادب اور صیانت کا خزانہ ہیں‘‘۔
تفصیل
ملتی جلتی احادیث
روایت:’’آپ ﷺ کا ارشاد ہے: جس بندے نے ایسی جگہ پر نگاہ ڈالی جہاں پر نگاہ ڈالنے سے منع کیا گیا ہے، تو اسے ایک نظر کے بدلے میں جہنم میں چالیس سال تک جلنا پڑے گا‘‘۔
روایت: ’’آپ ﷺ نے فرمایا ہے: ’’إن لله جنة ليس فيها حور ولا قصور، يتجلى فيها ربنا ضاحكا‘‘. بیشک اللہ تعالی کی ایک جنت ہے جس میں نہ حور ہے نہ قصور (محلات)، اس میں اللہ تعالی ہنستے ہوئے تجلی فرمائے گا‘‘۔
روایت:’’ایک آدمی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا: اے اللہ کے نبی! مجھے اپنی بیوی پر بھروسہ نہیں ہے، آپﷺ نے ارشاد فرمایا: تو اپنی نگاہیں غیروں کی عورتوں سے محفوظ کرلے اللہ تعالی تیری بیوی کی حفاظت فرمائیں گے‘‘۔
روایت: ’’آپ ﷺ کا ارشاد ہے: جس نے کسی اجنبی (غیر محرم) عورت کی طرف دیکھا تو قیامت کے دن اس کی آنکھ میں انگارے ڈالے جائیں گے، اور ایک اور حدیث پاک میں ہے کہ اس کی آنکھ میں قیامت کے دن فرشتے لوہے کی سلاخیں ڈالیں گے‘‘۔
روایت: ایک صحابی r کا نماز پڑھنے کے بعد فوراً نکل جانا، اور آپﷺ کے پوچھنے پر بتانا کہ گھر میں صرف یہی ایک ہی چادر ہے، لہذا میں گھر جاکر یہ چادر اپنی اہلیہ کو دیتا ہوں اور وہ نماز ادا کرتی ہیں، پھر آپﷺ کا صحابی r کو اپنی چادر عطا کرنا، اور صحابی r کا تاخیر سے گھر پہنچنا، اور اہلیہ کے پوچھنے پر پورا قصہ بتانا، اور صحابی r کی اہلیہ کا یہ کہنا کہ آج آپﷺ کے سامنے اپنے رب کی شکایت کر کے آئے ہو۔