طائرانہ نظر
کتاب کا نام: غیر معتبر روایات کا فنی جائزہ (حصہ سوم)
روایت : ’’نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :جو شخص رمضان المبارک کی تیئسویں شب کوسورۂ عنکبوت وسورۂ روم پڑھے وہ اہل جنت میں سے ہے‘‘۔
تفصیل
علامہ ابوبکر بن محمد علی قرشیl نے ’’أنیس الواعظین‘‘ میں اس روایت کو بلاسند تحریر فرمایا ہے ،ملاحظہ ہو:
’’رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ’’من قرأ سورة العنكبوت و سورة الروم في ليلة الثلاثة والعشرون من رمضان فهو من أهل الجنة، ولما أستثنى فيها أبدا، ولا أجاب ان يكتب الله تعالى في يميني إثما، وإن لهاتين السورتين من الله لمنزلة‘‘ [کذا فی الأصل]. یعنی جس شخص نےرمضان شریف کی تیئسویں شب میں سورۂ عنکبوت اور سورۂ روم پڑھی پس وہ اہل جنت میں سے ہے [1]۔
حوالہ جات
[1] جلیس الناصحین ترجمة أنیس الواعظین:ص:۴۹،مترجم: برکت الله لکهنوی،الطبعةأیج،أیم،سعید کمپنی ـ کراتشی.مؤید الواعظین ترجمه أنیس الواعظین:ص:۵۴،الطبعةمطبع کریمی ـ بمبئی .