روایت: جب نماز کا حکم نازل ہوا تو صحابہ رضی اللہ عنہم خوش ہوگئے کہ ہمیں اللہ تعالی سے مانگنے کا ذریعہ مل گیا۔
تفصیل
ملتی جلتی احادیث
روایت: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفاء اربعہ رضی اللہ عنہم کا خوبصورت اور چمکدار پیالے میں موجود شہد اور بال کو مختلف اشیاء کے ساتھ تشبیہ دینا۔
روایت: حضرت ایوب e سے ان کی بیماری کے ایام کے بعد پوچھا گیا کہ یہ صحت کا زمانہ اچھا ہے یا وہ بیماری کا زمانہ اچھا تھا؟ حضرت ایوب e نے فرمایا: صحت بھی اللہ تعالی کی نعمت ہے، اور بیماری بھی اللہ تعالی کی نعمت ہے، لیکن ایک عجیب بات ہے کہ جب میں بیمار تھا اور صبح ہوتی تو اللہ رب العزت پوچھتے تھے کہ ایوب تیرا کیا حال ہے؟ مجھے اس بات سے اتنی لذت ملتی تھی کہ پورا دن مجھے کوئی تکلیف نہیں ہوتی تھی، اور جب شام ہوتی تو اللہ تعالی پھر عیادت فرماتے تھے کہ ایوب تیرا کیا حال ہے؟ اس سے ساری رات مجھے کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی تھی، بیماری تو چلی گئی لیکن اللہ رب العزت کی عیادت کرنے کا لطف اور مزہ مجھے آج بھی یاد آتا ہے۔
روایت: ’’نبی ﷺ نے فرمایا: جو عورت نماز پڑھ کر اپنے خاوند کےلئے دعا نہ مانگے تو اس کی نماز قبول نہیں ہوتی‘‘۔
روایت: ’’آپ ﷺ کا ارشاد ہے: ’’من أراد أن ينظر إلى ميت يمشي على وجه الأرض، فلينظر إلى أبي بكر‘‘. جو شخص یہ چاہتا ہے کہ وہ میت کو زمین پر چلتا ہوا دیکھے، تو اسے چاہیئے کہ وہ ابو بکر r کی طرف دیکھے‘‘۔
روایت: ’’رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: موسم ربیع (بہار) کی سردی کو غنیمت سمجھو، اس لئے کہ وہ تمہارے بدنوں پروہی عمل کرتی ہےجو تمہارے درختوں پر کرتی ہے، اورموسم خزاں کی سردی سے بچو، اس لئے کہ وہ تمہارے جسموں پروہی عمل کرتی ہے جو تمہارے درختوں پر کرتی ہے‘‘۔